22 جولائی، 2017، 11:32 AM

فلپائن کے صدر نے امریکی صدر کی دعوت کو مسترد کردیا

فلپائن کے صدر نے امریکی صدر کی دعوت کو مسترد کردیا

فلپائن کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکہ کے دورے کی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نہیں کرتا اور وہ اپنے عہد صدارت میں کبھی امریکہ کا دورہ نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکہ کے دورے کی  دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نہیں کرتا اور وہ اپنے عہد صدارت میں کبھی امریکہ کا دورہ نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صدر رودو ریگو دوتیرتے نے منیلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکہ نہیں جاؤں گا۔ میں نے امریکہ دیکھ رکھا ہے، اس جیسا برا ملک دنیا میں کوئی نہیں، امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا۔
رواں سال اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوتیرتے کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔ یاد رہے صدر دو تیرتے پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف خونی آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

News ID 1874031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha